جہانوی، بونی کپور کی پنک سیکویل میں نہیں ہوں گی

   

پچھلے کچھ دنوں سے ایسی خبریں آرہی تھیں کہ بونی کپور بالی ووڈ فلم پنک کا جو تمل ری میک بنا رہے ہیں اس میں ان کی بیٹی جہانوی کپور بھی ایک مہمان کردار میں نظر آسکتی ہیں اور اسی کے ذریعہ وہ تمل سنیما میں قدم رکھ سکتی ہیں، لیکن اب جہانوی سے جڑے ذرائع نے اس طرح کی خبروں کو افواہ قرار دیا ہے جی ہاں ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانوی کو لے کر اس طرح کی جو خبریں آرہی ہیں اس میں کوئی سچائی نہیں ہے کیونکہ وہ فی الحال کسی تمل فلم میں کام نہیں کررہی ہیں بلکہ بالی ووڈ فلموں پر ہی اپنی توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ بطور پروڈیوسر بونی کپور پنک کا جو تمل ری میک بنا رہے ہیں اس میں اجیت کے ساتھ شردھا شری ناتھ کے اہم کردار ہے جبکہ اس میں ودیا بالن بھی ایک اہم کردار نبھا رہی ہیں خیر فلم دھڑک کے ذریعہ بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی جہانوی کے پاس اس وقت دو نئی فلمیں ہیں۔