جہانوی نے سمرتی ایرانی کو آنٹی کہہ کر معافی مانگی

   

پچھلے سال فلم دھڑک سے بالی ووڈ میں زور دار داخلہ لینے والی سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی جہانوی کپور اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔ جہانوی زیادہ تر اپنی اسٹائل کی وجہ خبروں میں رہتی ہیں، لیکن اس بار وہ ایک الگ وجہ سے ہی خبروں میں ہے۔ دراصل ایک موقع پر جہانوی مرکزی وزیر سمرتی ایرانی سے ملیں اور اس موقع پر انہوں نے سمرتی کو آنٹی کہہ کر پکارا حالانکہ جہانوی کو شاید یہ غلط لگا تو انہوں نے بعد میں سمرتی سے معافی بھی مانگ لی۔ اس پر سمرتی نے انسٹا گرام پر پوسٹ شیر کرتے ہوئے لکھا ’’وہ مومنٹ جب لگے کہ کاش کوئی آپ کو شوٹ کردے‘‘ جب جہانوی کپور آپ کو لگاتار آنٹی بلانے پر معافی مانگے اور آپ کہیں کوئی بات نہیں بیٹا یہ آج کل کے بچے۔