جہانگیرپوری تشدد کے ملزم کو انسانی بنیادوں پرضمانت مل گئی

,

   

استغاثہ کا استدلال یہ تھا کہ ”قانون کے عمل سے وہ دور فرار ہوسکتا ہے۔ علاقے میں حالات اب بھی کشیدہ ہیں او ردرخواست گذار کی رہائی سے اور ابتر ہوسکتے ہیں“


نئی دہلی۔ ایک عدالت نے جہانگیر پوری تشدد میں ایک ملزم کو انسانی بنیادوں پرضمانت دیدی ہے جب اس نے یہ معروضہ رکھا کہ اس کی فیملی میں کوئی نہیں ہے جو اس کی حاملہ بیوی کی دیکھ بھال کرسکے جسکی ڈیلیوری کی تاریخ20اگست مقرر کی گئی ہے۔

ملزم غلام رسول نے گوہار لگائی تھی کہ ”ملزم کا ایک معصوم بچہ ہے۔

درخواست گذار ملزم کے والدین علیحدہ رہتے ہیں کیونکہ والدین کی مرضی کے خلاف درخواست گذار نے شادی کی تھی۔ لہذا درخواست کی جاتی ہے کہ ملزم درخواست گذار کوعبوری ضمانت دیں“۔

ایف ائی آر کے مطابق اس پر ائی پی سی کی دفعات147‘148‘149‘186‘353‘323‘307‘323‘427‘436‘109‘120بی‘ اور34کے علاوہ آرمس ایکٹ کی دفعہ 25اور27کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے۔

ریاست کے پبلک پراسکیوٹر نے عرض کیاکہ طبی دستاویزات کے ساتھ ساتھ ترسیل کی تاریخ کی تصدیق کی گئی ہے اور درست پائے گئے ہیں لیکن موجودہ درخواست کی وہ مخالفت کرتے ہیں کیونکہ ملزم پر فسادات وغیرہ کے سنگین جرائم پر مقدمہ درج کیاگیاہے۔

استغاثہ کا استدلال یہ تھا کہ ”قانون کے عمل سے وہ دور فرار ہوسکتا ہے۔ علاقے میں حالات اب بھی کشیدہ ہیں او ردرخواست گذار کی رہائی سے اور ابتر ہوسکتے ہیں“۔

حالیہ فیصلے کے ضمن میں اپنی بات رکھنے کے بعد عدالت نے کہاکہ مذکورہ دستاویزات اس ضمن میں تصدیق کئے گئے ہیں اور درست پائے گئے ہیں۔ تحقیقاتی ارباب مجاز کی جابن سے دائر کردہ رپورٹ کے مطابق‘ ملزمین کی بیوی اپنے معصوم بچے کے ساتھ تنہا رہ رہی ہیں کیونکہ اس کے والدین اسی علاقے میں علیحدہ مقیم ہیں‘ عدالت نے اس بات کامشاہدہ کیا۔

مذکورہ عدالت نے کہاکہ اسی کے مطابق انسانیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے مذکورہ ملزم غلام رسول کو ایک ہفتہ کی عبوری ضمانت 50,000کے روپئے کے شخصی مچکلے پردی گئی ہے۔مذکورہ عدالت نے اپنی ہدایت میں اس سے یہ بھی کہاکہ وہ بغیر اجازت کے دہلی چھوڑ کر نہ جائیں اور تحقیقاتی افیسر کے رابطے میں رہیں۔

تبدیلی گھر کی صورت میں اسی کے متعلق عدالت کو واقف بھی کروائیں۔ دہلی کے جہانگیرپوری علاقے میں ہنومان جینتی کے موقع پر نکالی گئی شوبھا ترا جلوس کے دوران دو مختلف کمیونٹیوں کے لوگوں کے درمیان میں 16اپریل کے روز تشدد کے واقعات پیش ائے تھے۔ اس تشدد میں اٹھ سے زائد پولیس جوان اورایک شہری زخمی ہوا تھا۔