جہد کار شہلا رشید کے خلاف ”دشمنی کو فروغ“ کے معاملے میں سیڈیشن مقدمہ درج

,

   

ارٹیکل 370میں ترمیم کے بعد مبینہ طور پر کشمیر کے حالات کے متعلق غلط جانکاری دینے پر دہلی پولیس جموں کشمیر عوامی پارٹی کی لیڈر شہلا رشید کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کیاہے

۔ دہلی پولیس نے کہاکہ تلک مارگ پولیس اسٹیشن میں ایک وکیل کی جانب سے چہارشنبہ کے روز ایک شکایت درج کرائے جانے کے بعد محترمہ رشید کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ(ائی ایف آر) درج کی گئی ہے

۔ایک افیسر نے کہاکہ ”ائی سی پی کی دفعہ 124اے(سیڈیشن)‘ 153اے(مذہبی‘ نسل اور پیدائش کے مقام‘ رہائش لسانی بنیاد پر دومختلف گروپس کے درمیان میں دشمنی کو فروغ دینے)‘153(جان بوجھ کر بھڑکانہ جس کا مقصد فساد ہے) کے تحت ایف ائی آر درج کی گئی ہے“۔

مذکورہ معاملہ تحقیقات کے لئے اسپیشل سل کومنتقل کیاجائے گا۔ جن ٹوئٹس کا حوالہ دیاگیاہے وہ 18اگست کے اردگر د پوسٹ کئے گئے ہیں