جہیز کی رقم ادائیگی میں تاخیر پر ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد /14 مارچ ( سیاست نیوز ) ایک لاکھ روپئے جہیز کی رقم دینے سے تاخیر پر ہراسانی کا شکار خاتون نے خودکشی کرلی ۔ میڈپلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 29 سالہ شالیجہ نے انتہائی اقدام کرلیا۔ شالیجہ بوڈ اپل علاقہ کے ساکن ورون کمار کی بیوی تھی ۔ اس خاون کی شادی جون 2020 میں ہوئی تھی ۔ شادی کے وقت 8 تولہ طلائی زیورات اور 7 لاکھ روپئے بطور جہیز دی گئی لڑکے والوں کو ایک لاکھ روپئے مزید جہیز دینے کا وعدہ کیا گیا تھا ۔ اس ایک لاکھ کی رقم کیلئے شوہر اور سسرالی رشتہ دار شالیجہ کو ہراساں و پریشان کر رہے تھے۔ جس سے تنگ آکر خاتون نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس میڈپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔