جہیز ہراسانی پر خاتون کی موت کا ذمہ دار شوہر کو سات سال کی قید

   

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : زائد جہیز کیلئے ہراسانی کا شکار خاتون کی موت پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے خاتون کے شوہر کو سات سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ اپل پولیس کے سال 2017 ایک مقدمہ میں میڑچل کی عدالت نے آج فیصلہ سناتے ہوئے خاتون جیہ لکشمی کے شوہر سریش کو 7 سال کی سزا سنائی ہے ۔ سریش زائد جہیز کا مطالبہ کرتے ہوئے اس کی بیوی جیہ لکشمی کو ہراساں کررہا تھا اور اس خاتون کو ذہنی اذیت پہونچائی جارہی تھی جس سے تنگ آکر خاتون نے خود کشی کرلی تھی ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور آج اس سلسلہ میں چارج شیٹ کو داخل کرلیا اور عدالت نے فیصلہ سنایا ۔۔ ع