جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد 20 اکٹوبر (سیاست نیوز) شادی کے وقت کئے گئے وعدے کی عدم تکمیل پر ہراسانی کا شکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ سکندرآباد کے علاقہ نارتھ لالہ گوڑہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ لالہ گوڑہ پولیس کے مطابق 20 سالہ ممتا عرف لامیا جو ریلوے کوارٹرس علاقہ کے ساکن وینکٹیش کی بیوی تھی، کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ ممتا کی شادی 4 سال قبل وینکٹیش سے ہوئی تھی اور اس وقت ممتا کے والدین نے طلائی زیورات کے علاوہ ایک لاکھ روپئے نقد رقم دی تھی اور ایک لاکھ روپئے دینے کا وعدہ کیا تھا اور اس رقم کے لئے 4 سال کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی خاتون کو ہراسانی کا سامنا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے خودکشی کرلی۔