جیش کے دہشت گردوں کا مارا جا نا بڑ ی کا میا بی :راجناتھ سنگھ

,

   

نئی دہلی ، 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیرِ داخلہ راجناتھ سنگھ نے پلوامہ حملے کاسرغنہ سمیت جیش ِ محمد کے دو دہشت گردوں کو سکیورٹی فورس کی جانب سے ہلاک کئے جانے کو بڑی کامیابی بتا یا ۔مسٹرسنگھ نے یہاں ایک تقریب سے الگ اس متعلق سوال پوچھے جانے پر کہا ‘‘ ہماری فوج اور سکیورٹی فورس کے جوان سارے کاموں کو مسلسل انجام دے رہے ہیں ، سکیورٹی اور فوج کے جوانوں کے لئے یہ اچھی کامیابی ہے ، بڑی کامیابی ہے ’’۔ واضح رہے کہ سکیورٹی فورس نے پلوامہ میں پیر کے روز جیش ِ محمد کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا ۔ ان میں ایک رشید غازی بھی شامل ہے جس کو ضلع پلوامہ میں 14 فروری کو سینٹرل ریزرو پولیس فورس ( سی آر پی ایف ) کے جوانوں پر ہوئے حملے کا سرغنہ مانا جا رہا تھا ۔ اس حملے میں 40 جو ان شہید ہو گئے تھے ۔