جیش کے سربراہ اسد کو ملا چین کی عظیم دیوار کا سہارا 

,

   

چین جو پاکستان کو ’’ اپنا اچھا ساتھی ‘‘ او ر’ ’ائرن بردار‘‘ مانتا ہے ‘ امریکہ ‘فرانس‘ یوکے ‘ روس او رہندوستان کی جانب سے ڈالے جانے والے سفارتی دباؤ کا بھی اس پر کوئی اثر نہیں پڑا۔اور یہ دنیا کے اہم ممالک سے ہندوستان کی ملاقات کے باوجود پیش آیاہے۔

نئی دہلی ۔ اقوام متحدہ کے سکیورٹی کونسل میں پچھلے دس سالوں میں چار مرتبہ پاکستان کی ایما پر چین نے ہندوستان کی جانب سے مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قراردئے جانے کی قرارداد پر روک لگائی ہے۔

فبروری 14کے روز پلواماں دہشت گرد حملے میں چالیس سی آر پی ایف جوانوں کی شہادت کے بعد حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والے جیش محمدپر نئی دہلی نے سفارتی دباؤ بڑھایاتھا‘ اب اس کا کہنا ہے کہ نتائج سے اسے ’’ مایوسی‘‘ ہوئی ہے مگر وہ ہر دستیاب موقع پر دہشت گرد لیڈروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا موقع نہیں چھوڑیں گے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے مذکورہ قرارداد کے لئے مقرر کئے گئے وقت سے محض ایک گھنٹہ قبل نیوریاک کے سہ پہر تین بجے اور جبکہ انڈین اسٹانڈرڈ ٹائم کے 12:30بجے چین نے اس پر تکنیکی روک لگادی ۔

اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل طور پر نمائندگی کرنے والے سید اکبرالدین نے ایک ٹوئم کے ذریعہ اسبات کی جانکاری دی کہ ایک بڑے ملک پھر ایک مرتبہ چھوٹے ملک کا ساتھ دیتے ہوئے دہشت گرد کو بچانے کاکام کیاہے