جیمس بانڈ ایکٹر پیئرس براسنن ’’سنڈریلا‘‘ کیلئے کاسٹ

   

لاس اینجلس ۔ 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کئی فلموں میں برطانوی سیکریٹ ایجنٹ (جاسوس) 007 کا رول ادا کرنے والے پیئرس براسنن کو سونی کی انگریزی روایتی کہانی ’’سنڈریلا‘‘ کی کاسٹ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ٹائٹل رول گلوکارہ کمیلا کابیلو ادا کررہی ہیں اور سوتیلی ماں کا کردار اڈینا مینزل کے حصہ میں آیا ہے۔ ہالی ووڈ رپورٹر کے مطابق براسنن ایک بادشاہ کا رول ادا کریں گے۔ اس فلم کو کے کینن ڈائریکٹ کررہے ہیں۔ کمیلاکابیلو فلم کی موسیقی کے ڈپارٹمنٹ کی بھی ذمہ دار ہوں گی۔ اس کہانی کو روایتی ’’سنڈریلا‘‘ کا عصری روپ کہا جارہا ہے۔