نیویارک : معروف امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز نے اداکار بین ایفلک سے لاس ویگاس میں شادی کر لی ہے۔گلوکارہ اور اداکار کے درمیان ماضی میں قریبی تعلقات تھے جس کے بعد دونوں نے دوری اختیار کر لی تھی۔ تقریباً 20 برس بعد اپریل 2022 میں دونوں نے منگنی کا اعلان کیا تھا۔خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے ‘پیپلز میگزین’ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جوڑے نے جینیفر لوپیز کے نیوز لیٹر کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میرج لائسنس حاصل کرنے کے بعد ہفتے کی رات ایک چرچ میں شادی کی۔جینیفر لوپیز نے اپنے نیوز لیٹر میں کہا کہ محبت خوبصورت، مہربان اور صابر ہے۔ بیس برس صبر کرنے کے بعد ہمیں وہی حاصل ہوا جو ہم چاہتے تھے۔