جیو فائنا نس میں بھاری فروخت نے مارکیٹ کی رفتار کو ختم کر دیا

   

ممبئی: عالمی بازار کی تیزی سے مقامی سطح پر سولہ کمپنیوں میں خرید و فروخت تو ہوئی لیکن جیو فائنانس میں تقریباً پانچ فیصد کی گراوٹ نے آج اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کی تیزی کو ختم کردیا۔ بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 3.94 پوائنٹس بڑھ کر 65,220.03 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 2.85 پوائنٹس بڑھ کر 19,396.45 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔وہیں بڑی کمپنیوں کے برعکس، درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں زبردست خریدار ہوئی، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 0.94 فیصد چھلانگ لگا کر 30,816.28 پوائنٹس اورا سمال کیپ 0.89 فیصد چھلانگ لگا کر 35,850.19 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس عرصے کے دوران بی ایس ای پر مجموعی طور پر 3785 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2213 کے حصص خریدے گئے 1444 فروخت ہوئے جبکہ 128 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 26کمپنیاں سرخ نشان پر رہیں جبکہ 23 سبز نشان پر رہیں جبکہ دو کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ بی ایس ای میں آئی ٹی اور بینکنگ گروپ کو چھوڑ کر، جس میں 0.05 فیصد تک کمی واقع ہوئی، باقی 17 گروپوں میں خریداری ہوئی۔ اس عرصے کے دوران کموڈیٹی 0.52، سی ڈی 0.56، توانائی 0.04، ایف ایم سی جی 0.70، فنانشل سروسز 0.09، ہیلتھ کیئر 0.13، انڈسٹریز 1.16، ٹیلی کام 2.10، یوٹیلٹیز 1.58، آٹو 0.32، کیپٹل گڈز 1.25، کنسیو مر ڈیوریبل 0.68،معدنیات 0.47، تیل اور گیس 0.06، پاور 1.44، ریئلٹی 0.19 اور ٹیک گروپ کے حصص میں 0.09 فیصد اضافہ ہوا۔ بین الاقوامی سطح پر تیزی کا رجحان تھا۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.67، جرمنی کا ڈیکس 1.04، جاپان کا نکئی 0.92، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.95 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.88 فیصد بڑھ گیا۔