جیپ کی ٹکر سے زخمی خاتون کی موت

   

حیدرآباد۔/6 جنوری، ( سیاست نیوز) تیز رفتار جیپ کی ٹکر سے زخمی ایک خاتون زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 52 سالہ سامیا ساکن ہائی کورٹ کالونی ونستھلی پورم چائے فروش اور 7 ڈسمبر کو سڑک عبور کرنے کے دوران تیز رفتار طوفان جیپ نے اسے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگئی تھی اور اسے علاج کیلئے نمس ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا اور کل شام وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس ایل بی نگر نے جیپ ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔