جیڈی میٹلہ کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ، دو افراد ہلاک

   

حیدرآباد۔ یکم ؍ مارچ، ( سیاست نیوز) جیڈی میٹلہ کے مضافات میں پیش آئے دھماکہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک کیمیکل فیکٹری میں ریکٹر پھٹنے کے سبب دھماکہ پیش آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی اور اس آگ کی لپیٹ میں آکر دو مزدور ہلاک ہوگئے۔ ان مزدوروں کی شناخت 25 سالہ رویندر ریڈی اور 24 سالہ کمار کی حیثیت سے کرلی گئی۔ تاہم فیکٹری مالکین کی جانب سے اس واقعہ کو راز میں رکھنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ جیڈی میٹلہ میں واقع ارورا فارماسیوٹیکل پرائیویٹ لمیٹیڈ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ کیمیکل فیکٹری کے کیمیکل لیب میں موجود ریکٹر دھماکہ کے ساتھ پھٹ پڑا اور آگ پھیل گئی۔ ذرائع کے مطابق مہلوک مزدوروں کے افراد خاندان نے کمپنی مالکین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور ان مزدوروں کی ہلاکت کا کمپنی مالکین کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ع