حیدرآباد۔21 ۔ اپریل (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے جی او 111 کی برخواستگی سے متعلق حکومت کے فیصلہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٹوئیٹر پر جی او سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلہ کی نقل پیش کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے لکھا کہ دھوکہ باز حکومت نے جی او 111 برخواست کرتے ہوئے ایک نیا دھوکہ دیا ہے۔ جی او کے بارے میں 16 جولائی 2007 ء کو ہائی کورٹ نے احکامات جاری کرتے ہوئے حکم التواء برقرار رکھا تھا۔ عدالت کے قطعی احکامات کی اجرائی تک حکومت کو جی او منسوخ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت جبکہ جی او 111 کا معاملہ ہائی کورٹ میں زیر دوران ہیں، حکومت نے جی او 69 جاری کرتے ہوئے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جی او 61 عدالت میں ٹک نہیں پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ مافیا کی مدد کرنے کیلئے حکومت نے جی او 111 منسوخ کردیا ہے۔ حکومت حیدرآباد کو پانی سربراہ کرنے والے دو اہم ذخائر آب عثمان ساگر اور حمایت ساگر کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ر