جی او 317 کی تنسیخ ‘ مرکز سے ریونت ریڈی کی اپیل

   

حیدرآباد11 ۔ فروری (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے مرکزی وزارت داخلہ سے اپیل کی کہ وہ مداخلت کرکے جی او 317 کو منسوخ کرے۔ اساتذہ اور ملازمین کی تقسیم اور الاٹمنٹ سے متعلق جی او 317 کے نتیجہ میں ہزاروں اساتذہ اپنے خاندان اور آبائی مقامات سے دور ہوچکے ہیں۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے صدارتی حکمنامہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جی او 317 جاری کیا ہے جس کے خلاف ریاست بھر کے اساتذہ احتجاج کر رہے ہیں۔ جی او 317 کے نتیجہ میں سرکاری اساتذہ مستقل طور پر اپنی مقامی ہونے کی حیثیت کھوچکے ہیں۔ اگر بی جے پی قائدین ٹیچرس کے مسائل کے بارے میں سنجیدہ ہیں تو مرکزی وزارت داخلہ کو مداخلت کرتے ہوئے جی او منسوخ کرنا ہوگا۔ر