جی ایس ٹی ٹیکس چوری کرنے والا تاجر گرفتار

   

حیدرآباد /22 فروری ( سیاست نیوز ) جی ایس ٹی ٹیکس کی چوری کرنے والے ایک تاجر کو جی ایس ٹی حکام نے گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب ضلع میڑچل کے لکشمی گنیش انٹرپرائزس کے مالک ہرکرا کارتک ریڈی نے فرضی انوائس تیار کرتے ہوئے جی ایس ٹی کی بڑے پیمانے پر چوری کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ چکرورتی نے بغیر کوئی کاروبار کئے ایسے فرضی جی ایس ٹی انوائس تیار کئے تاکہ جی ایس ٹی ٹیکس سے بچاجاسکے ۔ جی ایس ٹی حکام کو اس بات کی اطلاع ملنے پر لکشمی گنیش انٹرپرائزس کے دفتر پر دھاوا کیا گیا اور وہاں پر تلاشی لی گئی ۔ تحقیقات کے دوران یہ معلوم ہوا کہ چکرورتی نے حکومت کو دھوکہ دیتے ہوئے ٹیکس کی چوری کی جس کے نتیجہ میں اس کے خلاف جی ایس ٹی ایکٹ 2017 کے تحت ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا گیا اور نامپلی کریمینل کورٹ میں واقع انسداد معاشی جرائم عدالت میں پیش کرتے ہوئے اسے جیل بھیج دیا گیا ۔