جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ لمٹیڈ سے حکومت تلنگانہ کو 12.28 کروڑ کے ڈیویڈنٹ کی اجرائی

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ لمٹیڈ نے حکومت تلنگانہ کو تقریبا 12.28 کروڑ روپئے کا عبوری ڈیویڈنٹ بھیجنے کا اعلان کیا ہے جو کہ اس کے عبوری اسٹیک ہولڈرز کو یکساں قدر فراہم کرنے کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔ یہ ادائیگی مالی سال 2025-26 کے لیے کمپنی کے دوسرے عبوری ڈیویڈنٹ کا حصہ 25 فیصد ہے ۔ تازہ ترین ترسیلات زر فروری 2026 میں حکومت تلنگانہ کو کئے گئے 36.85 کروڑ روپئے کے ڈیویڈنٹ کی ادائیگی کے بعد ہے ۔ مالی سال 2025-26 کے لیے کل ڈیویڈنٹ کی تقسیم 49.14 کروڑ سے زیادہ تھی ۔ جس کا 100 فیصد اعلان کیا گیا ۔ جی ایچ آئی اے ایل کی طرف سے کام کے آغاز کے بعد سے حکومت تلنگانہ کو کل 149.87 کروڑ روپئے منافع ادا کیا گیا ہے ۔ جی ایچ آئی اے ایل اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول حکومت تلنگانہ کے لیے پائیدار قدر پیدا کرنے کیلئے پابند عہد ہے ۔۔ ش m/b