جی ایچ ایم سی الیکشن: فڈ نویس آج بی جے پی کا منشور جاری کریں گے

   

حیدرآباد۔ مہاراشٹرا کے سابق چیف منسٹر دیویندر فڈ نویس گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن الیکشن کیلئے 26 نومبر کو پارٹی آفس میں بی جے پی کا منشور جاری کریں گے۔ تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے آج ایک پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 27 نومبر کو چیف منسٹر اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ چیوڑلہ اور حیدرآباد میں انتخابی مہم میں حصہ لیں گے جبکہ 28 نومبر کوجے پی نڈا ملکاجگیری پارلیمانی حلقہ کے مختلف وارڈز میں انتخابی مہم میں شرکت کریں گے۔ اسی طرح وزیر اعظم مودی اور مرکزی وزیر داخلہ بھی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔