جی ایچ ایم سی صدر دفتر پر بی جے پی کی ہنگامہ آرائی ‘ مئیر کی تنقید

   

حیدرآباد۔23نومبر(سیاست نیوز) مئیر حیدرآباد مسز جی وجیہ لکشمی نے جی ایچ ایم سی صدر دفتر میں بی جے پی کارپوریٹرس کے دھرنا اور ہنگامہ آرائی کے علاوہ توڑ پھوڑ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کارپوریٹرس نے بے شرمی و بے حیائی سے عوامی املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔انہو ںنے بی جے پی کارپوریٹرس سے استفسار کیا کہ ان لوگوں نے اپنی جانب سے جی ایچ ایم سی کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی ہے یا ان کے پارٹی اعلیٰ کمان کی ہدایت پر اس بے شرمی کا مظاہرہ کیا گیا ہے!مسز وجیہ لکشمی نے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کو غیر دستوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ قوانین سے آگہی کے بغیر کارپوریٹرس نے اب تک مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے دفتر میں مرتبہ دھرنا منظم کیا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ بلدیہ کی جنرل باڈی اجلاس کی طلبی میں کوئی رکاوٹ نہیں لیکن ریاست میں مسلسل انتخابات اور انتخابی ضابطۂ اخلاق کی وجہ سے جنرل باڈی اجلاس کے انعقاد میں پس و پیش کیا جا رہاہے ۔عہدیدارو ںنے بتایا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے خاتمہ کے ساتھ ہی جنرل باڈی اجلاس کے لئے اعلامیہ کی اجرائی کی توقع کی جا رہی ہے۔م