جی ایچ ایم سی میں وائی فائی کا پاس ورڈ تبدیل،ملازمین کی جانب سے موبائل میں ویڈیو اور ریلس دیکھنے پر کمشنر کی کارروائی

   

حیدرآباد ۔ 7 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : کمشنر جی ایچ ایم سی المبرتی نے ملازمین کی جانب سے موبائل فونس میں ویڈیو ، ریلس اور سوشیل میڈیا پر زیادہ وقت گذارتے ہوئے کاموں میں غفلت اور لاپرواہی برتنے کا سخت نوٹ لیتے ہوئے جی ایچ ایم سی میں وائی فائی کی خدمات کو معطل کردیا ہے ۔ جی ایچ ایم سی کے آئی ٹی شعبہ کے عہدیداروں کو طلب کرتے ہوئے (Wifi Password) کو تبدیل کردینے کی ہدایت دی ۔ جس کی وجہ سے گذشتہ تین دن سے جی ایچ ایم سی ہیڈ آفس کے تمام فلورس ( منمل ) پر وائی فائی خدمات معطل ہوگئی ہے ۔ تمام ملازمین پاس ورڈ کے لیے آئی ٹی ملازمین کی منت سماجت کررہے ہیں ۔ تاہم آئی ٹی ملازمین پاسپورڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے اس کو کمشنر جی ایچ ایم سی کا حکم قرار دے رہے ہیں ۔ جی ایچ ایم سی کے ملازمین کی کارکردگی پر کمشنر مکمل نگاہ رکھے ہوئے ہیں ۔ کبھی ڈیزل کی بے قاعدگیوں ، کبھی انسداد مچھر کش مہم تو کبھی برتھ اینڈ ڈیتھ سرٹیفیکٹ کی اجرائی میں ہونے والے بے قاعدگیوں کے خلاف سخت کارروائی ہیں ۔ اس مرتبہ ملازمین کی جانب سے وائی فائی کا بیجا استعمال کرتے ہوئے ڈیوٹی میں غفلت برتنے کا سخت نوٹ لیتے ہوئے وائی فائی کا پاس ورڈ تبدیل کرادیا ہے ۔ شفاف عوامی خدمات ، شہر کی ترقی اور جی ایچ ایم سی میں اصلاحات پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور ساتھ ہی جائیداد ٹیکس کی وصولی کے لیے بھی اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے مارچ کے اواخر سے قبل مقرر کردہ ٹیکس کا نشانہ حاصل کرنے کے لیے خصوصی مہم شروع کرچکے ہیں ۔ زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں کو ریڈ نوٹس جاری کی جارہی ہے ۔ سرکاری دفاتر کو ڈیمانڈ نوٹس دی جارہی ہے ۔۔ 2