حیدرآباد۔کویڈ کے معاملات میں بدستور اضافہ کے پیش نظر چیف منسٹر نے اتوار کے روز اشارہ دیاہے کہ جی ایچ ایم سی میں مکمل طور پر دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے پر غور کیاجارہا ہے۔
چیف منسٹر کے دفتر سے عہدیداروں کی جانب سے دی گئی جانکاری کے مطابق پرگتی بھون میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقدہوا جس میں میڈیکل ماہرین نے جی ایچ ایم سی 15دنوں تک لاک ڈاؤن کو دوبارہ نافذ کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
کے سی آر نے جانکاری دی ہے کہ لاک ڈاؤن کا نفاذ ایک بڑا فیصلہ ہے اور اگلے کچھ دنوں میں کو قطعی دی جائے گی اور ممکن ہے کہ ریاستی کابینہ کے سامنے بھی تجویز پیش کی جائے گی۔
ایک اور لاک ڈاؤن کے لئے پولیس مشنری کو تیار کرنا ہوگا اور تمام ریاستی منتظمین کواس کے لئے رضامند بھی کرنا بھی ہوگا۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے