جی ایچ ایم سی کیلئے کانگریس کے فلور لیڈر اور ڈپٹی فلور لیڈر کا تقرر

   

حیدرآباد۔/13 اپریل، ( سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں کانگریس کے فلور لیڈر اور ڈپٹی فلور لیڈر کا تقرر کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں۔ ڈی راج شیکھر ریڈی کارپوریٹر لنگوجی گوڑہ کو فلور لیڈر مقرر کیا گیا۔ ایم رنجیتا ریڈی کارپوریٹر اپل ڈیویژن کو ڈپٹی فلور لیڈر اور سنگی ریڈی سریشا ریڈی کارپوریٹر اے ایس راؤ نگر ڈیویژن کو وہپ کے طور پر مقرر کرتے ہوئے کمشنر جی ایچ ایم سی لوکیش کمار کو مکتوب روانہ کیا ہے۔ انہوں نے کارپوریٹرس کو عوامی مسائل کی یکسوئی پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ گریٹر حیدرآباد میں کانگریس کا موقف کافی مستحکم ہے اور عوامی مسائل کی یکسوئی کے ذریعہ عوام کو پارٹی سے قریب کیا جاسکتا ہے۔ ریونت ریڈی نے جی ایچ ایم سی کے جنرل باڈی اجلاس میں اپنے متعلقہ ڈیویژنوں کے علاوہ دیگر علاقوں کے مسائل پیش کرنے کی ہدایت دی۔ ر