نئی دہلی11اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام ) چھوٹے کاروباریوں کو نقدی اور کاغذ کے بغیر شفاف ادائیگی کے عمل کی سہولت دینے کے لئے سرکاری ای بازار(جی ای ایم)اور پبلک سیکٹر کے یونین بینک آف انڈیا نے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔کامرس اور صنعت کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ مفاہمت نامہ کے مطابق یونین بینک کئی خدمات فراہم کرے گا جن میں جی ای ایم پورٹل میں رجسٹرڈ صارفین کو جی ای ایم پول کھاتے میں لیکن دین ،کام کاج بین گارنٹی اور دھروہر رقم شامل ہیں۔