بالی : وزیر اعظم نریندر مودی کے جی 20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے انڈونیشیا کے جزیرہ بالی پہنچنے پر یہاں مقامی ثقافتی انداز میں ان کا استقبال کیا گیا۔ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مودی کا استقبال حکومت انڈونیشیا کے ایک سینئر وزیر نے کیا۔ ہوائی اڈے پر مقامی فنکاروں کے ایک دستے نے مودی کا روایتی رقص اور ترانے کے ساتھ استقبال کیا۔وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹر پر کہا کہ وزیر اعظم مودی G-20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے انڈونیشیا پہنچے ہیں۔ کانفرنس میں موجودہ عالمی چیلنجز پر گہرائی سے غور کیا جائے گا۔ وزیر اعظم اس دوران کئی عالمی قائدین سے بھی بات چیت کریں گے ۔