جے این ٹی یو میں انڈر گریجویٹ سال اول و دوم کی آن لائین کلاسیس

   

حیدرآباد 30 جنوری ( سیاست نیوز ) جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی کے انڈر گریجویٹ سال اول اور دوم کے طلبا کیلئے 12 فبروری تک آن لائین کلاسیس ہی برقرار رہیں گی اور اس کے بعد آن کیمپس کلاسیس کا آعازہوگا۔ تاہم انڈر گریجویٹ سال سوم اور چہارم کیلئے کلاس ورک اور امتحانات کے علاوہ تمام پی جی کورسیس بشمول فارم ڈی کیلئے آن کیمپس کلاسیس ہونگی ۔ ان کلاسیس کیلئے کورونا سے حفاطت کے تمام انتظامات کئے جا رہے ہیں اور ان کلاسیس کا یکم فبروری سے آغاز ہونے والا ہے ۔ یونیورسٹی نے اپنے تمام ملحقہ کالجس کو اس فیصلے سے ایک سرکلر جاری کرتے ہوئے مطلع کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے بھی یکم فبروری سے اسکولس اور تعلیمی اداروں کی کشادگی کے فیصلے کا اعلان کردیا ہے ۔