جے این یو ایس یو کے سابق صدر اب ڈاکٹر کنہیاکمار پکارے جائیں گے۔تصوئیریں

,

   

حیدرآباد۔ جواہرلا ل نہرویونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین کے صدر کنہیا کمار نے اپنی پی ایچ ڈی کی پچھلے سال تکمیل کی تھی۔

یونیورسٹی میں جمعرات کے روز کنہیا کمار کا وائیوا ٹسٹ لیا۔جس کے بعد سرکاری طور پر کنہیا کمار کو ڈاکٹریٹ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

کنہیاکمار نے اس موقع پر مسرت کااظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ’’ پی ایچ ڈی کے وائیوا ٹسٹ میں کامیاب ہونے کے بعد ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل ہوئی ‘ جس کی خوشی میںآپ تمام کے ساتھ بانٹنا چاہوں گا۔

واضح رہے کہ تین سال قبل کنہیا کمار‘ عمر خالد انربان بھٹاچاریہ او ردیگر پر جے این یو کیمپس میں مبینہ طور پر ملک کے خلاف نعروں پر مشتمل ایک ویڈیو وائیرل ہونے پر سیڈیشن کیس درج کیاگیاتھا۔

ان تین سالوں میں کنہیا کمار نے نہ صرف جے این یو سے پی ایچ ڈی کی اپنی تعلیم مکمل کی بلکہ اب انہیں ڈاکٹریٹ کے اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے۔

حال میں ہی دہلی پولیس نے سیڈیشن کیس پر دہلی کی ایک عدالت میں چارج شیٹ فائیل تھی ‘ جس کو عدالت نے دہلی حکومت سے منظوری کے بعد چارج شیٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

اب تک بھی دہلی پولیس نے کنہیا کمار اور دیگر پر سیڈیشن کیس میں چارج شیٹ داخل کرنے سے قاصر دیکھائی دے رہی ہے

۔قیاس یہ بھی لگایاجارہا ہے کہ مجوزہ 2019لوک سبھا الیکشن میں کنہیا کمار بہار کے بیگو سرائے سے سی پی ائی کے ٹکٹ پر لوک سبھا امیدوار ہونگے ۔