جے این یو طلبہ پر حملہ ایک فسطائی سرجیکل حملہ۔ ممتا

,

   

کلکتہ۔ جے این یو کے طلبہ او راساتذہ پر حملے کو ”فسطائی سرجیکل حملہ“ قراردیتے ہوئے مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے پیر کے روز اس بات کااشارہ دیا کہ بی جے پی اس حملے میں شامل ہے او رطلبہ سے اپیل کی کہ وہ نریندر مودی کی زیرقیادت بی جے پی حکومت کے خلاف متحدہوکر جدوجہد کریں۔

بنرجی نے کہاکہ ”یہ فسطائی سرجیکل حملہ ہے۔ سابق میں ایسا کبھی ہم نے نہیں دیکھا۔ہر جگہ ایسا ہی چل رہا ہے‘ چاہئے وہ لکھنو رہے یامراد آباد۔

ایسا ہی کام انجام دئے جارہے ہیں جس وہ پسند کرتے ہیں“۔ چیف منسٹر نے کہاکہ پروفیسروں اورطلبہ کو جس انداز میں نشانہ بنایاگیا ہے وہ ”قابل تشویش“ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”یہ نہ صرف میرے لئے الجھن کی وجہہ بلکہ تمام لوگ اس سے حیرت زدہ ہیں۔

اس طرح کے جارحانہ حملوں کے ذریعہ جمہوریت کو نشانہ بنایاجارہا ہے جس کی وجہہ سے مجھے شرمندگی محسوس ہورہی ہے“۔

انہوں نے طلبہ کمیونٹی سے اپیل کی ہے وہ متحد ہوجائیں۔ بنرجی جو طلبہ تحریکوں کے ذریعہ سیاست میں سرخرو ہوئی ہیں نے میڈیاکے نمائندوں کو بتایاکہ”میں طلبہ کمیونٹی سے متحد ہونے کی اپیل کرتی ہوں۔

اس حکومت کے خلاف متحد ہوکر جدوجہد کریں گے“۔

جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے طلبہ کے ساتھ تشدد کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے بی جے پی ”شرپسندوں“ کو روانہ کرنے اور پولیس سے کاروائی نہ کرنے کا استفسار کرنے کا الزام عائد کیاہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ”سابق میں ہندوستان کے اندر اس طرح کے واقعات کبھی رونما نہیں ہوئے۔

پاکستان او رہندوستان کے مابین فرق یہ ہے کہ پاکستان ایک جمہوری ملک نہیں ہے۔ دوسری طرف ہندوستان فخر کے ساتھ کہتا ہے کہ ہم ایک سکیولر ملک ہیں“