جے این یو میں طلباء کے دو گروپس میں جھڑپ

,

   

باہر کے افراد کے کیمپس میں آنے کی اطلاع ،دو زخمی، سیکوریٹی میں اضافہ

نئی دہلی : جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کیمپس میں جمعرات کو دو طلبہ گروپوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ تصادم کی ویڈیوز بھی آن لائن سامنے آئی ہیں جس میں طلباء کو لاٹھیوں کے ساتھ کیمپس میں بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ جمعرات کی شام یہاں طلباء کے دو گروپوں کے درمیان زبردست لڑائی ہوئی۔ اس دوران باہر کے لوگ بھی کیمپس میں آگئے اور دونوں گروپوں میں لاٹھی چارج ہو گیا۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تنازعہ کو ختم کرایا۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے اطلاع دی ہے کہ واقعہ کے بعد دہلی پولیس نے یونیورسٹی کیمپس کے ارد گرد سیکویٹی بڑھا دی ہے۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دو طالب علموں کے درمیان ذاتی مسئلہ پر جھگڑا ہوا جس کے بعد ان کے دوست بھی لڑائی میں شامل ہوگئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تصادم میں دو طالب علم زخمی ہوئے ہیں۔