جے این یو کے نابینا طالب علم لاٹھیوں کے حملہ میں زخمی

,

   

نئی دہلی ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بصارت سے محروم جے این یو طالب علم جسے پیر کے دن ایمس تروما سنٹر میں شریک کیا گیا تھا۔ پارلیمنٹ تک احتجاجی مارچ نکالنے کے بعد پولیس نے اس پر لاٹھیوں سے حملہ کیا تھا۔ زخمی طالب علم نے بتایا کہ احتجاج میں حصہ لینے کے دوران پولیس نے لاٹھیوں سے پیٹا جب میں انہیں بتایا کہ میں نابینا ہوں تو ایک پولیس عہدیدار نے مجھ سے کہا کہ اندھے ہوتو احتجاج میں آئے کیوں۔ یہ سن کر اور اس نے میری لاٹھیوں سے پٹائی کی جس سے آنکھ کا حصہ زخمی ہوگیا۔