جے ای ای مینس میں اقلیتی اقامتی جونیر کالجس کے 93 طلبہ کا شاندار مظاہرہ

   

محمد مجاہد کو 99.34 نشانات سے پہلا مقام
حیدرآباد 9 فروری (سیاست نیوز) سکریٹری اقلیتی اقامتی اسکول سوسائٹی بی شفیع اللہ نے کہاکہ جے ای ای (مینس) امتحانات میں اقامتی جونیر کالجس کے 93 طلبہ نے بہتر مظاہرہ کیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ جے ای ای مینس میں 93 طلبہ کوالیفائی قرار پائے جن میں 66 لڑکے اور 27 لڑکیاں ہیں۔ ٹمریز کے قائم کردہ سنٹر آف ایکسلینس میں طلبہ کیلئے کوچنگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ماسٹر محمد مجاہد اقامتی جونیر کالج بارکس 99.34 فیصد کے ساتھ ٹاپر رہے۔ راجندر نگر بوائز جونیر کالج کے ودیا ساگر 92.92 فیصد کے ساتھ دوسرے اور بارکس بوائز جونیر کالج کے سفیان محی الدین 92 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ راجندر نگر بوائز کے شیخ تبریز کو 90.40 فیصد نشانات کے ساتھ چوتھا مقام حاصل ہوا۔ عادل آباد گرلز جونیر کالج کی معاویہ سعیدہ کو 90 فیصد کے ساتھ پانچواں مقام ملا ہے۔ بی شفیع اللہ کے مطابق یہ تمام طلبہ معاشی کمزور خاندانوں سے ہیں۔ وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور اور حکومت کے مشیر اے کے خاں نے طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔ بی شفیع اللہ نے کہاکہ ٹمریز کی جانب سے طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے علاوہ مختلف مسابقتی امتحانات کی کوچنگ دی جارہی ہے۔ اُنھوں نے طلبہ اور اُن کے سرپرستوں سے اپیل کی کہ 2023-24 ء تعلیمی سال کیلئے اقامتی اسکولوں اور جونیر کالجوں میں داخلہ حاصل کریں۔ ر