جے شنکر کا آج سے یوکرین اور پولینڈ کا تین روزہ دورہ

   

نئی دہلی 2 ستمبر (یواین آئی) وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر تین سے پانچ ستمبر تک یوکرین اور پولینڈ کے سرکاری دورے پر جائیں گے ۔ وزارت خارجہ نے بدھ کو بتایا کہ دورے کے دوران، وزیر خارجہ یوکرین کے اپنے ہم منصب وزیر خارجہ اینڈری سبیہا اور پولینڈ کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ رادوسلاو سیکورسکی کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کریں گے ۔ یہ دورہ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر مرکوز ہوگا اور ساتھ ہی علاقائی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کا موقع بھی فراہم کرے گا۔