نئی دہلی، 16 ستمبر (یو این آئی) وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر چہارشنبہ سے بھوٹان کے 2 روزہ سرکاری دورے پر رہیں گے ۔ وزارت خارجہ نے بتایا کہ یہ دورہ بھوٹان کے وزیر خارجہ لیونپو ڈی این ڈھونگیال کی دعوت پر ہو رہا ہے ۔ دورے کے دوران جے شنکر بھوٹان کے وزیر خارجہ کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے ۔ انہیں بھوٹان کے بادشاہ سے شاہی ملاقات کا موقع بھی ملے گا۔ اس کے علاوہ وہ بھوٹان کے وزیر اعظم سے بھی ملاقات کریں گے ۔ وزارت کے مطابق یہ دورہ ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان باقاعدہ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کی روایت کے تحت ہو رہا ہے ۔ اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے۔