جے وردھنے نے ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ کا عہدہ چھوڑا

   

ممبئی، 17 اکتوبر (یو این آئی) ممبئی انڈینز (ایم آئی) کے ہیڈ کوچ مہیلا جے وردھنے نے اپنے عہدہ سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فرنچائز کے ساتھ ان کا تقریباً ایک دہائی طویل تعلق ختم ہو گیا ہے ۔ جے وردھنے کی کوچنگ میں ممبئی انڈینز نے آئی پی ایل کے 3 خطاب (2017، 2019، 2020) جیتے ہیں۔ سری لنکا کے سابق کپتان جے وردھنے دو علحدہ ادوار میں ٹیم کے ہیڈ کوچ رہے ۔ پہلی بار وہ 2017 سے 2022 تک اس عہدہ پر فائز رہے ، جس کے بعد 2024 سے 2026 تک انہوں نے دوسری بار یہ ذمہ داری سنبھالی۔ آئی پی ایل 2026 میں ٹیم کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی۔ اس دوران ایم آئی نے 12 میں سے صرف 7 میچ جیتے اور پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے مقام پر رہی۔ وہیں، ٹیم نے 2025 میں پلے آف میں جگہ بنائی تھی، جبکہ 2024 کے سیزن میں وہ 10ویں مقام پر رہی تھی۔ جے وردھنے نے کہاکہ ممبئی انڈینز گزشتہ ایک دہائی سے میرے سفر کا انتہائی خاص حصہ رہی ہے۔