مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے معذرت خواہی کرنے کا چیف منسٹر کے سی آر سے مطالبہ کیا
حیدرآباد۔/22 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر پرہلاد جوشی اور بی جے پی کے دوسرے قائدین نے اسمبلی حلقہ منو گوڑ میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کی علامتی سمادھی تعمیر کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور چیف منسٹر کے سی آر کو جے پی نڈا سے معذرت خواہی کرنے کا مطالبہ کیا۔ مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کے سی آر کے خاندان پر ریاست کو لوٹ لینے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ اسمبلی حلقہ منوگوڑ کے ضمنی انتخاب کیلئے چیف منسٹر کے سی آر 100 کروڑ روپئے خرچ کررہے ہیں۔ انہوں نے تلنگانہ کو سب سے بڑی بدعنوان حکومت قرار دیا۔ صدر تلنگانہ بی جے پی بنڈی سنجے نے بی جے پی کے قومی صدر کی علامتی سمادھی بنادینے کی سخت مذمت کرتے ہوئے تلنگانہ میں 100 سے زائد چیف منسٹر کے سی آر کے علامتی سمادھی تعمیر کرنے کا انتباہ دیا اور کہا کہ بی جے پی تلنگانہ میں ضمنی انتخاب میں کامیابی کی ہیٹ ٹرک تاریخ درج کرے گی۔ ٹی آر ایس کی جانب سے تمام انتخابی بے قاعدگیوں کے باوجود بی جے پی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔ حلقہ کے عوام پہلے ہی کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی کو کامیاب بنانے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ بی جے پی صرف اکثریت کیلئے انتخابی مہم چلا رہی ہے۔ بی جے پی کے رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ ٹی آر ایس اسمبلی حلقہ منو گوڑ کے ضمنی انتخاب کیلئے مقامی عوامی منتخب نمائندوں اور پارٹی کے دوسرے قائدین کو لالچ دے رہی ہے۔ پارٹی تبدیل نہ کرنے پر جھوٹے مقدمات درج کرنے کی انہیں دھمکی دیتے ہوئے ٹی آر ایس میں شامل ہونے کیلئے مجبور کررہی ہے۔ ن