پٹنہ۔ جے ڈی (یو) کے اتوار کے روز منعقدہ قومی عاملہ میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ مذمورہ پارٹی مجوزہ اسمبلی انتخابات برائے جھارکھنڈ‘ ہریانہ‘ دہلی اور جموں کشمیر میں تنہا میدان میں اترے گی
اور اسکے علاوہ پارٹی نے اپنے نائب صدر پرشانت کشور کے ادارے کی مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی سے بات چیت پر اٹھائے تنازعہ کے پیش نظر زوردیا کہ وہ ریاست میں ترنمول کانگریس کی شکست چاہتے ہیں۔
ہفتہ کے روز بہار کے چیف منسٹر اور جے ڈی(یو) کے صدر نتیش کمار نے کہاتھا کہ کشور کو عاملہ کے اجلاس میں اس تنازعہ کے متعلق وضاحت دینی ہوگی۔
اتوار کے روزمیٹنگ کے بعد جب میڈیا کے نمائندوں نے کشور کے ائی پی اے سی کے ممتا کے لئے انتخابی حکمت عملی کے متعلق استفسار کیاتو پارٹی کے ترجمان کے سی تیاگی نے کہاکہ ”پرشانت کشور اور نتیش کمار نے اس معاملے پر بات کی ہے۔
ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اگر وہ جے ڈی(یو) کے خلاف کوئی بیان نہیں دیاہے تو کیوں ہمیں کوئی مسئلہ ہوگا؟آندھرا میں جگن موہن ریڈی اور مہارشٹرا میں شیو سینا کے جب ائی پی سی کام کیاتب ہمیں کوئی مسئلہ نپیں تھا۔حقیقت تو یہ ہے بنگال میں ہم بھی ٹی ایم سی کو شکست دینا چاہتے ہیں“
۔جے ڈی(یو) نے اس بات پر بھی زوردیا کہ وہ بہار میں این ڈی اے کا حصہ ہے اور اگلے سال مجوزہ سال میں منعقد ہونے والے اسمبلی الیکشن میں وہ ”اس کے بیانر پر نتیش کمار کی قیادت میں الیکشن لڑیں گے“۔
انہوں نے کہاکہ ”اس کے علاوہ مرکز او ربہار میں ہم این ڈی اے کا حصہ ہیں۔ جھارکھنڈ میں ہم زیادہ سے زیادہ تر 81سیٹوں پر مقابلہ کریں گے“۔
اور مزید کہاکہ ”ہم مرکز میں این ڈی اے کا حصہ ہیں مگر ہم(نریندرمودی) حکومت کی باہر سے مدد کریں گے“۔
جے ڈی(یو) کو کابینہ میں ایک وزارت کی پیش کی گئی تھی‘ جس کو یہ کہتے ہوئے پچھلے ماہ مستر کردیا گیاتھا کہ انہیں مرکز میں ”علامتی حصہ داری“ کی کوئی ضرورت نہیں ہے