جے ڈی (ایس) کیلئے انتخابات اپنی بقا کی جنگ

   

بنگلورو: جنتا دل سیکولر (جے ڈی۔ ایس) کو گزشتہ سال ریاستی اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے ہاتھوں زبردست شکست کا سامنا کرنے کے بعد اب کرناٹک میں لوک سبھا انتخابات میں اپنے سیاسی وجود کوبرقرار رکھنے کے چیلنج کا سامنا ہے ۔ ریاست میں حکمراں کانگریس بی جے پی-جے ڈی (ایس) اتحاد کے خلاف لوک سبھا انتخابات میں کھل کر میدان میں ہے ۔
دوسرے مرحلے میں کانگریس نے تمام 14 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں جبکہ بی جے پی نے 11 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ وہیں تین سیٹوں ہاسن، مانڈیا اور کولار میں بی جے پی-جے ڈی (ایس) اتحاد میدان میں ہے ۔