جموں۔پانچ فوجی جوان بشمول ایک جونیر کمشنر افیسر(جے سی او) کے دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں ایک مخالف شور ش اپریشن میں جموں کشمیر کے پیر کے روز پونچھ ضلع ہلاک ہوگئے ہیں۔
ڈیفنس کے ایک ترجمان نے کہاکہ مذکورہ اپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کے متعلق خفیہ جانکاری ملنے کے پیش نظر ابتدائی اوقات میں سورن کوٹے میں ڈی کے جی کے قریب ایک گاؤں میں شروع ہوا تھا۔
انہوں نے کہاکہ تلاشی کرنے والی دستوں پر بھاری پیمانے پر عصری ہتھیاروں سے راست فائرینگ جے سی او ردیگر رینک کے چار عہدیداروں کے زخمی ہونے کی وجہہ بنی ہے۔ تما م پانچوں زخموں سے جانبرنہ ہوسکے۔
مذکورہ ترجمان نے کہاکہ دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کا سلسلہ جاری ہے او رمزید تفصیلات کا انتظار کیاجارہا ہے۔
مذکورہ عہدیداروں نے کہاکہ خط قبضہ کو پارکرکے آنے میں کامیاب مصلح دہشت گردوں کی چارمر جنگلاتی علاقے میں موجودگی کے متعلق جانکاری ملی تھی۔
انہوں نے کہاکہ فراری کے تمام راستو ں کو بند کردینے کے لئے تاکہ دہشت گردوں کو بے اثر کیاجائے دستوں کو فوری موقع پر روانہ کردیاگیاہے۔