لندن ۔ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے امید ظاہر کی ہے کہ کورونا پابندیوں سے متعلق حالات جلد بدل جائیں گے لیکن تب تک کھیلوں کو جاری رہنا چاہیے۔کرسٹیانو رونالڈو سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ ہم سب نے اسٹیڈیمز میں مداحوں کی کمی محسوس کی، امید ہے چیزیں بہت جلد بدل جائیں گی۔اسٹار فٹبالر کے اکاونٹس پر ان کے پیغام کو ہزاروں لوگوں نے پسند کیا۔واضح رہے کہ کورونا پابندیوں کی وجہ سے کھیلوں کے مقابلوں میں شائقین کا اسٹیڈیمز میں آنا منع ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو کے دوگولز کی مدد سے اطالوی کلب یووینٹس نے یوئیفا چمپئنز لیگ میں لیونل میسی کی بارسلونا کو 3-0 سے شکست دی ہے ۔ اس فتح کے بعد یووینٹس نے گروپ جی میں پہلا مقام حاصل کرلیا ہے ۔