حالت نشہ میں اقدام خودکشی کرنے والے کی موت

   

حیدرآباد۔/5 جون، ( سیاست نیوز) حالت نشہ میں خود سوزی کرنے والا شخص فوت ہوگیا۔ چندا نگر پولیس کے مطابق35 سالہ شیخ انور جو چندا نگر نہرو نگر علاقہ میں رہتا تھا۔ پیشہ سے ڈرائیور بتایا گیا ہے۔ یہ شخص شراب کے نشہ کا عادی تھا جس نے 2 جون کو حالت نشہ میں اقدام خود سوزی کرلیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔