حالت نشہ میں بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل

   

حیدرآباد /18 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں ایک شخص نشہ کی حالت میں باپ کا قتل کردیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق برنداون کالونی میں کل رات یہ واردات پیش آئی ۔ کل رات باپ اور بیٹا دونوں مکان میں مئے نوشی کر رہے تھے کہ اچانک ان دونوں میںبحث و تکرار شروع ہوگئی اور برہمی کے عالم میں وشنو نے اس کے باپ پر لاٹھی سے حملہ کردیا ۔ سر پر لگے زوردار مار سے وشنو کا باپ رام نرسیا برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ جائیداد کا تنازعہ اس قتل کی وجہ تصور کیا جارہا ہے ۔ حیات نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔