حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کیخلاف مہمٹریفک سب انسپکٹر سے بی جے پی لیڈر کی بحث

   

حیدرآباد21 دسمبر(یواین آئی)شہر حیدرآباد کے چمپاپیٹ علاقہ میں منگل کی رات اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب مقامی بی جے پی لیڈر اور سب انسپکٹر کے درمیان بحث وتکرار ہوئی۔بتایا گیا ہے کہ چمپا پیٹ مین روڈ پر میر چوک ٹریفک پولیس نے حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف مہم چلائی۔اسی وقت مقامی بی جے پی لیڈر رویندر ریڈی جو سعیدآباد حلقہ کے کارپوریٹر ارونا کے شوہر بھی ہیں نے مین روڈ پر بریکیڈ لگاتے ہوئے گاڑی سواروں کی جانچ کرنے پر شدید اعتراض کیا اور کہا اس سے ٹریفک جام ہورہی ہے اور ٹریفک مسائل پیدا ہورہے ہیں۔
ا س پر وہاں موجود ٹریفک ایس آئی گنیش نے بی جے پی لیڈر سے چلے جانے کی خواہش کی تاہم اس پر بی جے پی لیڈر نے بحث شروع کردی۔ دونوں کے درمیان کافی دیر گرما گرم بحث ہوئی۔ اطلاع ملنے کے بعد سعیدآباد کے انسپکٹر سبی رام ریڈی نے فون پر دونوں سے بات کرتے ہوئے مسلہ کو ختم کردیا۔