حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والی لڑکیاں گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 15 فبروری (سیاست نیوز) ٹریفک پولیس بنجارہ ہلز نے نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم میں 5 لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے کل رات خصوصی مہم چلائی اور کل 103 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی۔ ٹریفک پولیس نے اچانک کارروائی کا آغاز کیا۔ اس دوران پولیس نے 43 کاریں اور 60 موٹر سیکلوں کو روک لیا۔ ان گاڑیوں کو چلانے والے افراد سخت نشہ کی حالت میں پائے گئے جن میں 5 لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ ٹریفک پولیس بنجارہ ہلز نے بتایا کہ گرفتار افراد کی کونسلنگ کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔