حالت نشہ میں گاڑی چلانے پر 115 افراد کے خلاف مقدمات

   

حیدرآباد۔/20جنوری، ( سیاست نیوز) حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے حیدرآباد ٹریفک پولیس نے 115 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں۔ ہفتہ کی شب ٹریفک پولیس کی جانب سے جوبلی ہلز علاقہ میں ڈرنک اینڈ ڈرائیونگ کے خلاف خصوصی مہم چلائی گئی تھی جس کے تحت پولیس نے 55 کاروں، 15آٹوز اور 136 موٹر سیکل سواروں کا بریتھ انالائزر کے ذریعہ معائنہ کیا۔ پولیس نے حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ان کی گاڑیاں ضبط کرلی اور انہیںکونسلنگ کیلئے طلب کیا گیا ہے۔