حبیب نگر بازار گھاٹ میں روڈی شیٹر کا قتل

   

حیدرآباد۔/31 مئی، ( سیاست نیوز) حبیب نگر بازار گھاٹ میں پیش آئی سنسنی خیز واردات میں ایک روڈی شیٹر کا قتل کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن سے وابستہ روڈی شیٹر فردوس جو مختلف وارداتوں میں ملوث تھا کے اختلافات اس کے ساتھی روڈی شیٹر اعجاز سے چل رہے تھے۔ آج رات فردوس علاقہ بازار گھاٹ جو حبیب نگر پولیس اسٹیشن حدود میں واقع ہے سے گذر رہا تھا کہ اس کا بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر سنٹرل زون پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہنچ گئی اور سراغ رسانی دستہ کلوز ٹیم کو بھی طلب کرلیا گیا۔ پولیس نامپلی نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ب