جئے پور : راجستھان کی نئی بی جے پی حکومت حجاب پر تنازعہ اور بعض جگہوں پر پابندی کے بارے میں دیگر ریاستوں میں اختیار کردہ موقف کو جاننا چاہتی ہے۔ ایک سینئر کابینی وزیر نے کہا ہیکہ حجاب پر پابندی عائد کی جائے ۔ بی جے پی کے نئے ایم ایل اے (حلقہ ہوا محل) والمکم اچاریہ اپنے انتخاب کے فوری بعد حجاب اور اس طرح کے متنازعہ مسائل پر سرگرم ہیں۔