حجاب معاملہ۔ بنگلورواسکولوں کالجوں کے اطراف واکناف میں امتناعی احکامات

,

   

بنگلورو۔ بنگلوروپولیس کمشنر کمال پنت نے شہر کے اسکولوں کالجوں کے اطراف واکناف میں 22مارچ تک کہ امتناعی احکامات جاری کئے ہیں۔

ان احکامات میں کہاگیاہے کہ بنگلورو شہر کے اسکولوں‘ پی یو کالجوں‘ ڈگری کالجوں‘ اور اسی طرح کے دیگر تعلیمی اداروں کے 200میٹر کے اندر کوئی بھی اجتماع‘ احتجاج‘ دھرنا‘ یا کسی بھی قسم کے مظاہرے پر روک کومزیددوہفتوں تک کی توسیع دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ریاست کے بعض گوشوں میں پچھلے کچھ ہفتوں سے اسکولوں اورکالجوں میں سخت یونیفارم قواعد کے پیش نظر احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں جس پر انہوں نے کہاکہ کئی مقامات پر احتجاجی مظاہروں کی وجہہ سے عوامی امن اور احکامات کو نقصان ہوا ہے اور بنگلورو شہر میں عوامی امن او راحکامات کو برقرار رکھنے کے لئے مناسب ضروری حفاظتی اقدامات کے طورپر یہ کام کیاگیاہے۔

پولیس کمشنر نے کہاکہ ”یہ مسئلہ اب بھی برقرار ہے اور اس مسلئے پر احتجاج کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا ہے اسی وجہہ سے یہ احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

حجاب کا مسئلہ دکشانا کانڈا‘ اڈوپی او رشیو اموگا ضلع کے کالجوں سے منظرعام پر آیاتھا۔ حجاب کے ساتھ کلاس روموں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دینے کے متعلق ادارے کے انتظامیہ کے فیصلے پر حجابی لڑکیوں نے اعتراض جتاتے ہوئے احتجاج شروع کیاتھا۔

حجاب پر احتجاج کی شروعات اڈوپی سرکاری گرلز پری یونیورسٹی کالج سے شروعات چھ لڑکیوں نے کی تھی جو بعد میں ریاست کے بڑے شہروں تک پہنچ گیا۔

فی الحال ہائی کورٹ نے اس پر سنوائی مکمل کرلی ہے اور اپنے فیصلہ محفوظ کردیاہے۔