کرناٹک میں حجاب پر پابندی کے مطالبات کے درمیان ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر گشت کررہاہے جس میں کرناٹک کے میدکیری ضلع کے مقامی وشواہندو پریشد(وی ایچ پی) او ربجرنگ دل لیڈران دائیں بازو نوجوانوں کے ایک گروپ کوکالجوں میں کی جانے والی کاروائی کے متعلق ہدایتیں دے رہے ہیں۔
ان میں مذکورہ نوجوانوں کو ہدایتیں دیتا دیکھائی دے رہاہے جو میں وہ کرناٹک چیف منسٹر بسواج بومائی اور ریاست کے ہوم منسٹر کی جانب سے اسلام او رمسلمانوں کے متعلق دئے گئے احکامات کے ضمن میں ہیں۔
یہ لوگ نامی ایک ٹوئٹر ہینڈل پر یہ ویڈیو شیئر کیاگیا ”وی ایچ پی /بجرنگ دل قائدین مدیکری میں شالیں سپلائی کررہے ہیں اور اسٹوڈنٹس کو کیاکرنا ہے وہ ہدایتیں دے رہے ہیں۔
دلچسپ بات ان بیانات میں یہ ہے کہ اوپر سے چیف منسٹراور ہوم منسٹر کی خود کو حمایت حاصل ہونے کی بات کااظہار کررہے ہیں“۔