غازی آباد۔سوشیل میڈیا پر حجاب پہنے ہوئے کچھ طالبات کوایک غازی آبادکالج میں احتجاج کرتے ہوئے وائیرل ویڈیو ہوا ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ یہ ویڈیو مودی نگر کے گنی دیوی کالج سے ہے۔
ذرائع کے بموجب ٹیابلٹس کالج کے احاطے میں تقسیم کئے جارہے ہیں۔مذکورہ اسٹوڈنٹس کو مبینہ طور پر حجاب والوں کو ٹیابلٹس کو منظوری نہیں دی گئی۔اس واقعہ کے بعد وہ کالج احاطے سے باہر ائے اور سڑک پر نعرے بازی کرتے ہوئے چلاتے ہوئے احتجاج کے ذریعہ ہنگامہ کھڑا کیا۔
غازی آباد پولیس نے کہاکہ یہ واقعہ ایک روز قبل پیش آیاتھا اور اسٹوڈنٹس کو سمجھا کر گھر واپس کردیاگیاہے۔ اس مسلئے پر اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے مذکورہ کالج انتظامیہ نے کہاکہ کالج کے باہر طالبات کے احتجاج سے انہیں کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
کالج انتظامیہ نے کہاکہ ”ہم ٹیابلٹس کالج کے احاطے میں تقسیم کررہے تھے۔ تقریبا69ٹیابلٹس تقسیم کئے گئے تھے۔
کچھ طالبات یونیفارم پہنے ہوئے نہیں تھے۔
انہیں ڈریس کوڈ کا استفسار کیاگیا جو ان کے لئے ناگوار تھا۔ ہم چاہتے ہیں وہ کالج کے اند ر یونیفارم میں رہیں‘ باہر وہ کیا کرتے ہیں وہ ہماری تشویش کا باعث نہیں ہے“۔