حجاب کو منتخب کیا ، جاب چھوڑ دیا : ڈاکٹر بتول حامد

   

ممبئی : سابقہ پرنسپل ڈاکٹر بتول حامد جنہیں حجاب لگانے پر اپنے کالج انتظامیہ کی طرف سے حالیہ دنوں ہراساں کا سامنا رہا، انہوں نے کہا کہ وہ اپنی عفت، مذہبی تشخص اور تہذیب کو سربلند رکھنے کیلئے اپنا جاب چھوڑ چکی ہیں۔ ڈاکٹر بتول ویوا کالج آف لا ، ویرار کی پرنسپل کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھیں۔ انہوں نے ہراسانی بڑھنے پر استعفیٰ دیدیا۔